ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / میں بے قصور ہوں: سابق تھائی وزیر اعظم

میں بے قصور ہوں: سابق تھائی وزیر اعظم

Tue, 01 Aug 2017 22:50:23  SO Admin   S.O. News Service

پولینڈ،یکم اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک شناواترا نے عدالت کے سامنے دہرایا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔ اٹھارہ ماہ پر مشتمل عدالتی کارروائی کے اختتام پر منگل کے دن انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ وہ چاول کی ایک متنازعہ سبسڈری اسکیم کے اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ تاہم شناواترا اس تناظر میں کسی مجرمانہ غلفت سے انکار کرتی ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر انہیں دس برس کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔ عدالت پچیس اگست کو اس کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ ینگ لک شناواترا کو سن دو ہزار چودہ میں ایک فوجی بغاوت کے تحت اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔
 


Share: